برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج لاہور پہنچیں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
تفصیل کے مطابق : شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں۔ رائل جوڑا بے سہارا بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائے گا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پرمنعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔
اس سے پہلے وہ اسلام آباد ، شمالی علاقہ جات سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کر چکے ہیں .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو یہاں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس اور ڈیوک و ڈچز کے کمیونیکیشن سیکرٹری کرسٹین جونز بھی موجود تھے، صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، صدر مملکت نے ذہنی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنا اور اپنے وفد کے ارکان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے اور میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، وزیر عظم سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی.
شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا