"جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہی ہم نے کشمیر میں کیا” بھارتی صحافی کا اعتراف

نئی دہلی: بھارتی صحافی سچترا واجیان نے کہا ہے کہ جو ظلم اسرائیل نے فلسطین میں کیا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے بھی کشمیر میں وہی کیا.

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی سچترا واجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "میں کشمیر جانے سے قبل فلسطین گیا تھا، میں نے جو فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم ہوتے دیکھا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم لوگ بھی کشمیریوں پر ویسے ہی ظلم کر رہے ہیں”. انہوں نے بھارتی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارتی ہونے کی حیثیت سے میں شرمندہ ہوں کہ میرے ملک نے کشمیر میں کتنا ظلم کیا اور ابھی بھی کر رہا ہے”

یاد رہے کہ سچترا واجیان پہلے بھارتی صحافی نہیں جو کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بولے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی صحافی اور دانشور بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں.

Tagsbaaghi

Comments are closed.