بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے مستحق کس طرح چنے گئے، بتایا ثانیہ نشتر نے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئے لوگوں کو ڈیجیٹل سروے کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشترنے بتایا کہ وزیراعظم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے تین باتوں کی منظوری دی ہے۔ 8 لاکھ سے زائد خواتین کو نکال کر ان کی جگہ نئے مستحق افراد کو شامل کیا جائے گا۔

وظیفے کی حد پانچ ہزار سے بڑھا کر افراط زر کے ساتھ منسلک کی جائے گی اور اس میں پانچ سو روپے کا اضافہ بھی ہوگا۔لائن آف کنٹرول کے قریب رہائش پذیرشناختی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ جامع پالیسی کے تحت بی آئی ایس پی پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 خواتین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Shares: