بجٹ میں مختلف مدات میں‌کیا اہداف ہوں گے ، اعداد و شمار آگئے

0
32

بجٹ میں مختلف مدات میں‌کیا اہداف ہوں گے ، اعداد و شمار آگئے
باغی ٹی وی :حکومت اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ، اس سلسلے میں بتا گیا ہے کہ برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالررکھنے کی تجویز دی گئی ہے . جٹ مالی سال 2021.22، افراط زرکا ہدف 8 فیصد ہوگا. مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف سولہ فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی . اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے ہوگا..وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے..وزیرخزانہ شوکت ترین سپلیمنٹری گرانٹس فار ڈیمانڈ پیش کریں گے.

مالیاتی تجاویز اور فنانس بل میں ترامیم کا بل ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے.فائنانس میں ترمیم کا بل ایوان کے سامنے رکھنے کے بعدقومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوجائے گا.وزیر خزانہ فنانس بل پر سینیٹ سے سفارشات مانگیں گے. سفارشات مانگنے کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی ملتوی ہوجائے گا.

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . مالی سال 2021-22 کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے . اہم فصلوں کی پیداوار کیلئے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا.کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا،فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا

آئندہ مالی سال صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا . آئندہ مالی کیلئے مینفوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا. تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد مقرر کیا گی.

Leave a reply