ڈرامہ سیریل بخت آور اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے آج کل کافی مقبول ہو رہا ہے اور یمنہ زیدی کا ابھی تک کا کیرئیر اٹھا کر اگر دیکھ لیا جائے تو وہ ہر بار ہر پراجیکٹ میں کسی نئے کردار کے ساتھ سامنے آتی ہیں. نعمان اعجازاور بشری انصاری جیسے منجھے ہوئے اداکار یمنہ زیدی کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بہت زیادہ معترف ہیں. یمنہ زیدی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ لوگوں سے ایک سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. یمنہ زیدی پوچھ رہی ہیں کہ دو ہفتوں سے ڈرامہ سیریل بخت آور آن ائیر نہیں ہو رہا کیا وجہ ہے؟ آپ میںسے کوئی جانتا ہے تو پلیز مجھے بتائیے. حالانکہ میں نے تو آٹھویں اور نویں قسط کے لئے ایکٹنگ بھی کی سینز بھی ریکارڈ کروائے پھر بھی ڈرامے کی قسط نشر
کیوں نہیںہورہی. میں نے سوچا میں آپ لوگوں سے پوچھ لوں شاید آپ کو پتا ہو. یمنہ زیدی نے اس وڈیو میں یہ بھی پوچھا کہ ویسے آپ لوگ میچ دیکھ رہے ہیں ؟ اور کیا میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آوار میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مشکلات کو ارد گرد دیکھتے ہوئے لڑکے کا روپ دھارنے پر مجبور ہیں.شائقین اس ڈرامے میں یمنہ زیدی کے مختلف گیٹ اپ اور کہانی کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں.