بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنت ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے-
باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کے محمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے محمد علی شہزاد اس سے قبل سیکریٹری وزارت تخفیف غربت تعینات تھے-
راولپنڈی:امن وامان اورٹریفک نظام بہترکرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان بطور سیکریٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات کئے گئے ہیں ، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محی الدین وانی چیف کی بطور سیکریٹری گلگت بلتستان تعیناتی کی گئی ہے محی الدین وانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم تعینات تھے-
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محسن مشتاق بطور ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہوئے ہیں محسن مشتاق اس سے قبل سیکریٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے-
حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے عثمان اختر باجوہ کو اسٹیبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سے قبل عثمان اختر باجوہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے-
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی سارہ سعید کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعیناتی کی گئی ہے سارہ سعید اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات تھیں-
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈٖ 22 کے آصف حیدر شاہ بطور سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کئے گئے ہیں آصف حیدر شاہ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے-