باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا کا ٹسیٹ کروایا جو مثبت آیا، برطانوی وزیراعظم نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

اس سے قبل شہزادہ چارلس میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بارز ، کلبز، تھیٹرز جانے سےگریز کریں۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 ہو چکی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے،

برطانوی حکومت نے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا کا عندیہ دے دیا، پولیس افسران اور طبی عملے کی طرف کھانسنے والے اب قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے، پہلی بار خلاف ورزی پر 60، غلطی دہرانے پر 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

Shares: