کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ اپنی ساری زندگی ایک ہی معمول کے مطابق گزار دیں اور آپ ” آفس پلانکٹن” بن جائیں پھر کیا ہو گا؟ کیا آپ اپنی زندگی کو اس قدر بورنگ کر کے گزارنا چاہتے ہیں کہ تمام تر زندگی خواب اور محض خواب دیکھنے میں ہی گزر جائے؟ اگر نہیں! تو ابھی رک جائیں اور سوچیں کہ جو خواب آپ دیکھ رہے ہیں انہیں پورا کرنے کے لیے کیا بدلا جا سکتا ہے اور زندگی کو جینے کا اصل مزہ کیسے لے سکتے ہیں؟
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ زندگی میں ہم میں سے ہر شخص کم از کم ایک بار ضرور خوابوں کی دنیا میں کھو جاتا اور حقیقت سے کہیں بہت دور نکل جاتا ہے، ہم رات و رات سپر سٹارز بننے کا خواب کا دیکھنے لگتے ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز بننے کے خواہش مند نظر آتے ہیں۔مگر ایسا صرف ہم اپنی سوچوں میں کررہے ہوتے ہیں کبھی سوچا کہ حقیقت میں اس کے لیے کیا کیا اب تک؟ بہت سے لوگ اب کہیں گے کہ خواب سچے ہوتے ہیں تو انہیں بتاتی چلوں خواب سچے ہوتے نہیں ہیں انہیں سچا بنانا پڑتا ہے، خواب پورے کرنے پڑتے ہیں، محنت کرنی پڑتی ہے۔ اور خواب تب سچے ہوتے ہیں جب آپ رکتے نہیں ہیں ، جب آپ ہار نہیں مانتے اور پوری لگن کے ساتھ ان کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔ جب آپ خوابوں کو جینا شروع کرتے ہیں۔
اب وقت ہے جینا شروع کریں!!
اپنی زندگی میں تاخیر سے کام لینا بند کریں۔فلموں اور پریوں کی کہانیوں پہ یقین کرنا چھوڑ دیں ، ان میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔ یہ سب جھوٹ ہوتا ہے، ان میں یہ بھی جھوٹ ہے ہوتا ہے کہ آپ کو بس صبر سے کام لینا ہےاور انتظار کرنا ہے سب کچھ ایک دن خود بہ خود ٹھیک ہوجائے گا۔ ایسے کیسے ٹھیک ہو جائے گا جب آپ نے اس کے لیے کبھی کوشش کی ہی نہیں! اس وہم کو اپنے دل و دماغ سے نکال دیں کہ جب آپ پریکٹکل زندگی میں قدم رکھیں گے تو خود بہ خود ایک مشروط مقام تک پہنچ جائیں گےجس کے خواب بچپن سے اب تک دیکھتے آئے۔اسے افسانہ سمجھیں – ایک ہوریزون لائن کی طرح جسے منزل کے قریب پہنچنے پہ ہٹا دیا جاتا ہے۔یہ بس ایک پوائنٹ ہے۔ اور اس کے پیچھے سوائے خاموشی اور اندھیرے کے کچھ نہیں ہے اور جہاں رکنے سے بہت دیر ہو سکتی ہے۔ آگے بڑھیں اور منزل کو پا لیں!
جیو! ابھی جیو! خود کو محسوس کرو ، اپنی گزری ہوئی زندگی پہ نظر ڈالو۔ لمبی لمبی سانس لہں اور وقت کی گردش کو محسوس کریں یا پھر اسے رکنے دیں، آپ پہ منحصر ہے۔ہر اس چیز کو رستے سے ہٹا دو جو آپ کو منزل کی طرف بڑھنے سے روک رہی ہے، اپنے لیے آسانیاں اور سکون کے رستے ہموار کریں۔ اپنے سمارٹ فونز میں سے دوسروں کی زندگیوں، ان کے حقائق اور خوابوں کو دیکھنا چھوڑیں، لوگ جیسے سوشل میڈیا پہ خود کو دیکھاتے وہ اصل زندگی میں ویسے نہیں ہوتے۔ اپنی زندگی بنایں ، کچھ ایسا کر جایں کہ دنیا آپ کا نام سرچ کرے آنے والے دنوں میں۔
پرانی باتیں، نفرتیں، ناکامیابیاں سب بھول کر محسوس کریں کہ آپ ہیں ! آپ کے پاس کودآپ ہیں ۔ جی آپ! مکمل، بلکل مکمل اور جب آپ ہیں تو کسی اور کی ضرورت نہیں۔ یہ سوچ یقینا آپ کو آپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہو گی۔
جان لیں کہ آپ اپنے خوابوں کے تخلیق کار ہیں۔یہ زندگی آپ کی ہے، اس میں ہر خوشی ، ہر دکھ ، ہر جیت اور ہر ہار کے آپ ذمہ دار ہیں۔ صرف آپ! اب یہ آپ کا کام ہے کہ سوچیں اب تک آپ کیا تھے اور آگے آپ کو کیا بننا ہے۔ سب کچھ آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔اپنے دل کی آواز سنیں اور چل پڑیں اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے۔سکون کا سانس لیں! پیار کریں! خوشیاں بانٹیں اور عمل کرنا شروع کریں۔جو بھی کرنا ہے یا زندگی میں جو بھی کچھ آپ کو چاہیے ابھی وقت ہے حاصل کر لیں، اسےمزید ملتوی نہ کریں۔
آپ کے پاس ہر وہ چیز پہلے سے موجود ہے جس کی اپنے خوابوں کی تکمیل میں آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔خوش رہیں اور شکر گزار بنیں۔ آپ اندر سے کون ہیں اس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ خودکو خودسے پوشیدہ نہ رکھیں۔اپنے ٹیلنٹ کو کھل کے سامنے آنے کا موقع دیں۔ اور اب جینا شروع کریں!

@MS_14_1

Shares: