نور جہاں کی پہنی ہوئی ساڑھی خریدی آج بھی پہنتی ہوں بشری انصاری

مجھے ساڑھی پہن کر اپنا آپ بہت اچھا لگتا ہے
0
32
bushra ansari

سینئر اداکارہ بشری انصاری کہتی ہیں کہ کس کو معلوم نہیں ہے کہ میں نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں ، میں ان کی نقل اتارتی تھی تو جو داد ملتی تھی بہت اچھا لگتا تھا، مجھے کبھی بھی نورجہاں نے اس وجہ سے ڈانٹا نہیں تھا. ان کو دیکھ کر ساڑھیاں پہننے کا شوق ہوا ، ان کی وفات کے بعد میں نے انکے گھر والوں سے ان کی ایک ساڑھی خریدی ، وہ ساڑھی آج بھی میرے پاس ہے اورمیں اکثر پہنتی ہوں اور بہت اچھا محسوس کرتی ہوں.

انہوں نے کہا کہ صرف میں‌ہی نہیں میری بہنیں بھی ساڑھیاں پہننے کی شوقین رہی ہیں سب آج بھی ساڑھیاں پہنتی ہیں. ”مجھے ساڑھی پہن کر اپنا آپ بہت اچھا لگتا ہے”. بشری انصاری نے کہا کہ میری بہنیں بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں وہ جب کبھی بازار میں جاتیں تو لوگ مڑ مر کر انہیں دیکھتے تھے، میں کوئی بہت خوبصورت نہیں تھی میری رنگت زرا سانولی تھی اس لئے میرے گھر والے مجھے کلو کہا کرتے تھے. بشری انصاری نے کہا کہ ساڑھی بہت ہی باوقار لباس ہے جس کو پہن کر میں بہت زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں .یاد رہے کہ بشری انصاری نے اپنے گھر کے کمرے میں نورجہاں کی تصویر لگا رکھی ہے وہ انکو دیوانہ وار پسند کرتی ہیں.

فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

Leave a reply