بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے شوبز کی لیجنڈری اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصای کو تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

اس کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں عیسائی برداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے انجانے میں یہ غلطی ہوگئی ہے، وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ پوری عیسائی برادری سے معافی مانگتی ہیں جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف تنقیدی پوسٹ شیئر کی۔

بشریٰ انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جنت مرزا کی وہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے وہ چین پہنی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی اُن کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔‘

بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

پوسٹ وائرل ہونے کےبعد جنت مرزا بھی خاموش نہ رہیں اور بشریٰ انصای کو بغیر لحاظ کئے سخت جواب دے ڈالا-

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری کو مخطب کرتے ہوئے لکھا کہ اماں جی یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ، براہ کرم کسی کو جاننے سے پہلے کسی کا فیصلہ نہ کریں-

لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے لکھا کہ بشریٰ آنٹی میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن آپ حقائق کو جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں! اسلام کی بات آپ کیسے کر سکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں آپ بھی گانے گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کئے لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ –

جنت مرزا نے مزید لکھا کہ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں کبھی کسی کو لعنت اور کبھی کسی کو بُرا کہنا کہ وہ اللہ کرے تو مر جائے۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کر لیجیے گا اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی-

بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

Comments are closed.