منجھی ہوئی اداکارہ بشری انصاری جن کے خود کے بے شمار پرستار ہیں وہ کن کی مداح نکلیں سن کر رہ جائیں گے آپ حیران ۔ بشری انصاری جو خود میں اداکاری کا انسٹیٹیوشن ہیں وہ سرمد سلطان کھوسٹ کے کام کی مداح نکلیں انہوں نے اس چیز کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کیا ۔انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہوی فلم کملی کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے فلم کی تعریفیں لکھنے کے ساتھ سرمد کھوسٹ کی بے حد تعریفیں لکھیں اور کہا کہ میں ان کے کام کی مداح ہوں بلکہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کو شاباش بھی دی اور کہا تم نے بے پناہ جذبے کے ساتھ مشکل راستہ چننے کی قوت ہمیں دکھائی ہے ہمیں تم پہ فخر ہے ۔بشری یہیں نہیں رکیں بلکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ آپ جا کر فلم ضرور دیکھیں ہم تو ساس بہو کے چکر میں غرق ہو کر رہ گئے ہیں ۔بشری انصاری نے سرمد کھوسٹ کے ساتھ ثانیہ سعید اور صبا قمر کو مزید اچھا کام کرنے کی دعائیں بھی دیں ۔

بشری انصاری کا خود سے چھوٹے کسی ایکٹر ڈائریکٹر کا کام اتنے کھلے دل سے سراہے جانے کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسندکیا ۔بشری انصاری کی پوسٹ کے نیچے سب دلچپسپ تبصرے بھی کرتے رہے ۔کملی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور سنجیدہ حلقوں میں اسے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے ،خصوصی طور پر صبا قمر کی اداکاری کی بے حد تعریف ہورہی ہے ۔

Shares: