ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اداکار جاوید شیخ کو ماضی کی یاد دلا دی. بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور جاوید شیخ کی 1982 کی ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ ”کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” جو تصویر انہوں نے پوسٹ کی وہ پی ٹی وی کے زمانے کی تھی جو کسی ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی. بشری انصاری جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو بھی ماضی میںلے گئیں. بشری انصاری کی اس پوسٹکے نیچے مداحوں نے بہت سارے کمنٹس کئے زیادہ تر کا کمنٹ یہی تھا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا.
اور بشری انصاری نے تصویر کا جو کیپشن لکھا وہ یقینا دل کو چھو لینے والا ہے” کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” . یاد رہے کہ بشری انصاری اور جاوید شیخ دونوں ہی ہمارے ملک کی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں دونوں کے کریڈٹ پر یادگار اور لازوال کردار ہیں. جاوید شیخ نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور اپنا نام بنایا. بشری انصاری نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میںوہ کردار اور ڈرامے کئے کہ جو آج بھی لوگوں کے ذہنوںپر نقش ہیں، دونوں اداکاروں نے کامیڈی اور سنجیدہ ہر طرحکے کردار کرکے شائقین کا دل جیتا. دونوں آج تک اپنے مداحوں کو اپنے مختلف کرداروں سے محظوظ کررہے ہیں.








