اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کر دیئے گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض کے ساتھ کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟وکیل عائشہ خالد نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف کنسٹنٹسی ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے، بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپ کی معاونت درکار ہے،
شاہ خاور ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں،وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسسز جاری کرنے کی استدعا کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ قانون فالو ہوگا قانون، عدالت نے دلائل کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے اور درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی
شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا
چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن
عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن
پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن