190 ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 21 نومبر تک توسیع کردی۔ کیس کی مساعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں کی، بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں،اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران نیب عدالت کے جج بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری حوالے سے استفسار کیا جس پر نیب پراسکیوٹر نے بشریٰ بی بی کیخلاف وارنٹس یا گرفتاری کی تردید کردی،نیب حکا م نے عدالت میں کہا کہ
بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے 21 نومبر بروز منگل دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں ہی سماعت مقرر کردی۔

قبل ازیں ،احتساب عدالت،بشری بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز میں ضمانت کا کیس ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب کدھر ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کب تک کھوسہ صاحب ہائیکورٹ سے فری ہو جائیں گے ؟ وکیل نے کہا کہ آدھے گھنٹے تک فری ہو جائیں گے ، وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا کہ جیل میں ہی سماعت رکھ لیں ، جج محمد بشیر نے کہا کہ ٹھیک میں جیل میں ہی سماعت کر لیتے ہیں ،آدھے گھنٹے تک میں جیل کے لئے نکلتا ہوں ،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Shares: