بشریٰ بی بی کی توشہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع

تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا
0
64
bushra bibi

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب بتا چکا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتار مطلوب نہیں ہے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سماعت کی ۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائرکی ہے، جب کہ گزشتہ 2 بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھیں، اور نیب نے کہا بھی تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، انہوں نے ایک ہی گراؤنڈ پر دربارہ درخواست ضمانت ہ دائر کردی ہے اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو کم سے کم نوٹس تو پہلے دیا جائے۔
شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

جبکہ واضح رہے کہ نیب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی جبکہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں15 نومبر تک توسیع کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply