پاکستان کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دعوت کی-
باغی ٹی وی :بشریٰ انصاری نے اقرا عزیز اور یاسر حسین کو اپنے گھر مدعو کیا جس پر اقرا عزیز نے اُن کا شکریہ ادا کردیا۔

اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں اقرا عزیز کے ہمراہ بشریٰ انصاری اور یاسر حسین دکھائی دے رہے ہیں۔
میں اتنی خوبصورت نہیں جتنی کیمرے میں نظر آتی ہوں اقراعزیز
اقرا عزیز نے بشریٰ انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ لذیذ کھانوں اور مزیدار باتوں کیلئے شکریہ بشریٰ انصاری جی۔
انہوں نے بشرٰی انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آپ کا ہونا ہمارے لیے قابلِ فخر بات ہے۔
خیال رہے کہ اقرا عزیز کو لکس ایوارڈ میں رانجھا رانجھا کر دی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جس پر ان کے شوہر یاسر حسین نے منفرد انداز میں تعریف کی تھی اور مبارکباد کا پیغام دیا تھا-
لکس اسٹائل ایوارڈ: خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہترین ڈرامہ قرار
یاسر حسین نے کہا تھا کہ آپ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوست اور بیوی بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک کرنا، زبردست کامیابی ہے ’بیگم اقرا عزیز‘ آپ کو 2 سال میں 3 بہترین اداکارہ کے ایوارڈز لینے پر مبارکباد، ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی۔
واضح رہے اداکارہ کو 2019 میں ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کے لیے بیسٹ ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اقرا کو رواں سال ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ کیلیے کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔








