القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟نیب کا بشریٰ بی بی سے سوال
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خا ن کی اہلیہ بشری بی بی نیب میلوڈی آفس پیش ہو گئی ہیں
بشری بی بی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں،بشری بی بی آج نیب میں بطور ملزمہ پیش ہوئی ہیں،
بشری بی بی کے ہمراہ انکے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ بھی موجود تھے،سابق خاتون اول بشری بی بی نیب آفس سے روانہ ہو گئی ہیں،بشری بی بی 1 گھنٹہ 25 منٹ نیب آفس میں موجود رہیں،نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے گیارہ نکاتی سوالنامہ بشری بی بی کے وکیل کو دے دیا گیا،
القادر ٹرسٹ کیس،،بشری بی بی سے نیب کے سوالات سامنے آ گئے، نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات میں کہا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ کیا آپ نے اسلامی تدریس فقہ،درس نظامی کاکوئی کورس بھی کیا ہے؟القادرٹرسٹ یونیورسٹی بنانےکامقصدکیا؟آپ بطورٹرسٹی ہونے کےساتھ ساتھ بطور اُستاد بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ کیا آپ نے بطور ٹرسٹی یا استاد تںخواہ یا مراعات لی ہیں؟ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ فرحت شہزادی کے مالی معاملات سے مطمئن ہیں؟ القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا خیال کس کا تھا اور اسکے لئے جگہ کا تعین کس نے کیا؟آپ بطور ٹرسٹی کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں
نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پوچھے گئے سوالات۔ pic.twitter.com/VFKZbt2ESZ
— Qamar Maken قمر میکن (@QamarMakenViews) November 13, 2023
بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد انکے وکیل نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ آج بنیادی طور پر القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے بلایا گیا، اس کیس میں بی بی صاحبہ 15 تاریخ تک ضمانت پر ہیں، پہلے ہمیں 45 منٹ تک ایک کمرے میں بٹھائے رکھا گیا،کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران ابھی تک نہیں آئے،بی بی سے الگ کمرے میں تحقیقات کی گئیں ٹیم میں خواتین بھی موجود تھیں، بی بی گھر پہنچتی ہیں اور طلب کر لیا جاتا ہے، ہم نے استدعا کی کہ ہمیں اطلاع دی جائے،سپریم کورٹ کی روشنی میں استدعا کی کہ اس طرح کی پروٹیکشن مریم نواز کو بھی ملی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہم گرفتاری سے نہیں روک سکتے،ہمیں آج بھی گرفتاری کا خدشہ تھا، چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی فیملی نے ہمیشہ خود کو قانون کے سامنے پیش کیا، القادر ٹرسٹ یونیورسٹی میں بشری بی بی بطور ٹرسٹی تھیں، وہ پراپرٹی ٹرسٹ کے نام کی گئی جس کا خان صاحب کوئی فائدہ نہ ہوا،بی بی نے خان صاحب کے دور میں کوئی آفس ہولڈ نہیں کیا،یہ بس تہمتیں ہیں کبھی وکیل کا قتل کبھی گھڑی کا الزام لگایا جاتا ہے،نیب کی جانب سے جو بھی ریکارڈ مانگا گیا وہ ہم نے مہیاء کیے،آج بھی ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 11 کے قریب سوالات ہیں،تمام سوالات کے جواب دئیے ہیں مزید دستاویزات بھی فراہم کر دیں گے،ان کا قصور یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایبسلیوٹلی ناٹ کہا،
190 ملین پاؤنڈز، نیشنل کرائم ایجنسی سکینڈل پر نیب تحقیقات،نیب راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو آج طلب کیا گیا تھا،
نیب نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں بطور ملزمہ بشریٰ بی بی کو آج دن دو بجے طلب کر رکھا تھا ،فواد چوہدری کو جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں بے جا سیاسی اثرورسوخ اور اراضی خریدے پر طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فواد چوہدری کو آج دن دس بجے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ،فرح گوگی کو بھی نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں آج طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فرح گوگی کو آج دن ساڑھے تین بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے
نیب میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس چل رہا ہے،نیب اس کیس کا ٹرائل جلدی کر سکتا ہے، اسی کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری ہو سکتی ہے،سات ستمبر کو توشہ خانہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تھا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے،بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو ضمانت دے دی تھی،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی