اڈیالہ جیل،بشریٰ بی بی نے عمران خان کی دوڑیں لگوا دیں،عمران کی بہنوں سے نہ ملیں

0
293
bushra imran

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی

دوران سماعت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی غصے میں نظر آئیں، بشریٰ بی بی عدالت پہنچیں تو عمران خان کے پاس جانے کی بجائے الگ بیٹھیں ،بعد ازاں روسٹرم پر گئیں اور احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تاہم عمران خان اور وکلا سے مشاورت کے بعد عدم اعتماد واپس لے لیا

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا،عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی گئی

سماعت کا آغاز ہوا تو بشریٰ بی بی انتہائی غصے میں کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں اور اپنے شوہر عمران خان کے پاس جانے کی بجائے الگ بیٹھ گئیں، بشریٰ بی بی عمران خان کی بہنیں جو کمرہ عدالت میں موجود تھیں، ان سے بھی نہیں ملیں،بشریٰ کی بیٹیاں عمران خان کی بہنوں کے ساتھ بیٹھی تھیں بشریٰ اپنی بیٹیوں سے بھی نہیں ملیں، بشریٰ بی بی روسٹرم پر گئیں اور بولیں” پہلے کیسز کے ججز پر بھی اعتماد نہیں تھا، اس عدالت پر بھی عدم اعتماد کر رہی ہوں،15مئی کو اڈیالہ جیل میں سماعت تھی، کسی نے نہیں بتایا”۔عدالت نے کہا کہ 15 مئی کی سماعت تو ملتوی ہوئی تھی،بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں اس کیس میں قیدی نہیں ہوں، نا انصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں

عمران خان نے جب دیکھا کہ بشریٰ بی بی نے جج پر عدم اعتماد کر دیا ہے اور بحث کر رہی ہیں تو عمران خان اٹھے اور بشریٰ بی بی کے پاس گئے،اور انہیں فیملی کارنر میں جانے کو کہا،بشریٰ بی بی علیحدہ کمرے میں گئیں تو اپنی بیٹیوں کو بلایا اور ان سے ملاقات کی تا ہم عمران خان کی بہنوں سے نہ ملیں

اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت کے آغاز سے لے کر آخر تک عمران خان پریشان نظر آئے،عمران خان کبھی وکلاء، کبھی روسٹرم، کبھی بشریٰ بی بی اور کبھی بہنوں کے پاس جاتے رہے،بشریٰ بی بی اور عمران خان نے پانچ سے چھ مرتبہ سرگوشیوں میں باتیں بھی کیں، وکلاء اور عمران خان نے عدالت سے بشریٰ بی بی کو قائل کرنے کیلئے تین مرتبہ وقت بھی مانگا،عدالت نے وکلاء اور عمران خان کی درخواست پر سماعت میں تین بار وقفہ کیا اور طویل مشاورت کے بعد وکلاء اور بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد واپس لینے سے عدالت کو آگاہ کیا۔

بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

عمران نیازی کے بلانے کے باوجود بشریٰ بی بی نے نہ صرف انکی بات نہیں سنی بلکہ انکی بہنوں سے ملاقات بھی نہیں کی،تاہم اپنی بیٹیوں سے عدالت سے باہر جا کر ملاقات کی۔بشری بی بی نے دوپہر2 بجے کمرہ عدالت میں ہی نماز ظہر ادا کی۔

ملزمان کے وکلاء نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی،درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت کی استدعا کی گئی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی،عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردئیے

توشہ خانہ کیس،عمران ،بشریٰ کو نیب کے نئے نوٹس پر عدالت نے کیا جواب طلب

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

انصاف کا قتل کرنے والوں کے خلاف ریفرنس فائل کرنے جارہے ہیں،شعیب شاہین
اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین اور قدرت اللہ نے انصاف کا قتل کیا ، انصاف کا قتل کرنے والوں کے خلاف ریفرنس فائل کرنے جارہے ہیں، جس طرح جج ابو الحسنات ذوالقرنین کو تعینات کیا گیا ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں ،انوار الحق کاکڑ نے فارم 47 کی تصدیق کی اور اس بات کا اعتراف سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی کیا ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پوچھا گیا بتائیں کیسے جیتے ان کا کہنا تھا عدالت میں بتاؤں گا ، ہم فارم 45 کے تحت جیتیں ہیں اور ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں، الیکشن کمیشن اور فارم 47 والے جرائم کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں ،جسٹس بابر ستار کے خلاف 7 لوگوں نے ایک جیسا بیان دیا، انصاف کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے، عدلیہ میں مداخلت ہو رہی ہے،

جسطرح ملک چلایا جارہا ہے اسے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی،عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے بینیفیشری سے جب کوئی سوال ہوتا ہے تو وہ حملہ اور ہو جاتے ہیں، جھوٹ کو بچانے کے لیے ججز اور میڈیا پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب جھوٹ پر بیٹھے ہیں، فارم 47 کا بینیفیشری گورنر خیبر پختونخواہ، علی امین گنڈاپور پر ذاتی حملے کر رہا ہے، فارم 47 کے بینیفیشری ہی جسٹس بابر ستار پر لفظی حملے کر رہے ہیں، جمہوریت اخلاقی قوت پر چلائی جاتی ہے، نگران وزیراعظم کے بیان کے بعد اس حکومت کے پاس کیا جواز ہے، کاکڑ نے حنیف عباسی کو طعنہ دے کر شہباز شریف کو پیغام بھیجا، چیف جسٹس ایک دبنگ آدمی ہیں، چیف جسٹس نے کہا بھٹو کو فئیر ٹرائل نہیں ملا، کیا مجھے فئیر ٹرائل مل رہا ہے؟ جسطرح ملک چلایا جارہا ہے اسے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، یہ جنگ آمریت کے خلاف جنگ چل رہی ہے،ہمارا یہ سوال ہے کہ ہماری نو مئی اور آٹھ فروری کے حوالے سے پٹیشنز کو کیوں نہیں سنا جا رہا، ہمارا ٹرائل بھی نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ٹرائل کی طرز پر چلایا جائے،

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی بشریٰ بی بی کی طرح عدالت پر عدم اعتماد کررہے ہیں، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹرائل کی کاروائی نارمل انداز میں آگے بڑھائی جائے۔ آرمی چیف کو خط اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے لکھوں گا، وکلا کو ہدایات دی ہیں وہ خط تیار کر کے مجھے بتائیں گے، خط میں بتاؤں گا کہ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اور ملک جہاں جا رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا، فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کا کہا ہے،

Leave a reply