خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

0
661
nawaz

بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا کے انٹرویو پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے ردعمل دیا ہے

نواز شریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی تھے، نواز شریف سے صحافی نے خاور مانیکا کے انٹرویو بارے سوال کیا جس کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا، صحافی نے کہا کہ ریاست مدینہ تو انکا موقف تھا کیا عمران خان کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے نہیں آ گیا، جس پر نواز شریف نے وہی جواب دہرایا

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف ہائی کورٹ سماعت کے بعد اسلام آباد سے مری روانہ ہو گئے،نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے،نواز شریف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،منسٹر انکلیو میں نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

Leave a reply