اپنی بداعمالیوں کے تحفظ کیلئے عوا م کو سڑکوں پر لانے کا ا پو زیشن کا منصوبہ بری طرح نا کام ہو گیا، بشر یٰ سکندر بھٹی

سرگودہا۔ 26 جولائی (اے پی پی)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بشر یٰ سکندر بھٹی نے کہا ہے کہ اپنی بداعمالیوں کے تحفظ کیلئے عوا م کو سڑکوں پر لانے کا ا پو زیشن کا منصوبہ بری طرح نا کام ہو گیا قو م نے 25جولائی کو اپنے ووٹ کی قوت سے تحریک انصاف کو کامیاب اور ا پو زیشن کو مستردکیا تھا کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست کا قوم نے جناز ہ نکال کر عمران خان کو وز یر اعظم بنا کر جو فیصلہ کیا تھاا س فیصلے کے دورس نتائج سامنے آر ہے ہیں، وز یراعظم عمران خا ن پاکستا ن کو معاشی اور اقتصاد ی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دنیابھرمیں باوقارملک بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سلانوالی میں اپنی رہائشگاہ بھٹی ہاؤس میں خواتین وفود، اور باغی ٹی وی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی باقیا ت بھی جتنی چاہے ڈرامہ بازی کر لے قوم اب کسی صورت ا ن کے جھانسے میں نہیں آئے گی پی ٹی آئی حکو مت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.