اسلام آباد:اسمگلنگ نہیں،سرحدی علاقوں میںمنڈیاں قائم کی جائیں قانونی تجارت ہوگی،وزیراعظم نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دے دیا ہے
نواز شریف لندن جائیں یا امریکا،عمران خان انہیں نہیں چھوڑے گا،جہانگیرترین…
ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے پرجلد عملدرآمد شروع کرے۔ انہوں نے پاکستان کی وزارت تجارت پر زور دیا کہ سرحدی مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے کو طے شدہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی
قابل ذکر ہے کہ زاہدان میں پاک اور ایران کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے حالیہ اجلاس میں چار سرحدی مارکیٹوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ان میں دو مارکیٹیں پاکستانی علاقے میں اور دو ایرانی علاقے میں قائم کی جائیں گی ۔