نمل، شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزداراورفرح گوگی کو لایا گیا،علیم خان

ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں
Abdul Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی یوتھ کیلئے خصوصی ممبر شپ شروع کر رہی ہے

عبدالعلیم خان نے نوجوان ڈاکٹروں کے وفد سے گفتگو اور سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ ہوا ،نمل اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور فرح گوگی کو لایا گیا،پنجاب میں جان بوجھ کر کرپٹ، نالائق اور نا اہل لوگوں کا انتخاب ہوا ،اپنی زندگی آسائش سے گزارنا آسان اور ملکی خدمت کا راستہ مشکل ہے ،سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی ،یہ نہیں ہو سکتا کہ ملک نیچے جا رہا ہو اور ہم سب تماشہ دیکھتے رہیں ،اصل چیلنج یہی ہے کہ یوتھ مخلص ہوکر ملک و قوم کے لئے عملی کام کرے ،ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں

علیم خان کا کہنا تھا کہ سائفر کو سازش بناکر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا،قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، اس اعتراف سے ثابت ہوگیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی ،ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے، واضح ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیاسائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا سکرپٹ تھا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

Comments are closed.