بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا پنجاب میں فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آ گیا ن لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورپیپلز پارٹی کےاراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر سابق ایم این چوہدری طاہربشیر چیمہ بھی موجود تھے ،مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا.
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا،غیاث الدین،چودھری اشرف علی ، فیصل خان نیازی،غضنفرعلی خان، محمد ارشد،اظہرعباس شامل تھے
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات: اراکین اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔
"پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ " وزیراعلیٰ عثمان بزدار pic.twitter.com/DUCmFfPg9F— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) March 10, 2020
لیگی ایم پی ایز کی وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کا معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئی ہے اورا ب بھی ناکام ہوگی،عوام غربت، بیروزگاری اورمہنگائی سے تنگ ہے،ن لیگ کوئی آج کی اور مانگے تانگے کی جماعت نہیں ہے، لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لیں گے، ہماری جڑیں عوام میں ہیں، ہم سلیکٹڈ نہیں ہیں،