شاہ سلمان کی ہفتہ وارانہ کیبنٹ میٹنگ کی صدارت ، بغاوت کا خطرہ ٹلنے لگا

0
32

شاہ سلمان کی ہفتہ وارانہ کیبنٹ میٹنگ کی صدارت ، بغاوت کا خطرہ ٹلنے لگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بغاوت کا خطرہ ٹلنے لگا، سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتہ وار شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی ہے.

سعودی عرب میں شاہی خاندان کے 20 افراد کی گرفتاریوں کی خبروں کے بعد خبریں آ رہی تھیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سعودی فرماں روا کے بھائی بھی شامل تھے.

شاہ سلمان کے بھائی اور بھتیجے سمیت دیگر پر بغاوت کا الزام تھا،انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے، خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کے الزام میں مزید 20 شاہی خاندان کے افراد کی گرفتاریوں کے بعد پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں شاہی خاندان کے باقی افراد کو سعودی ولی عہد کی اطاعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔ دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت کی خبرون کے بعد آج سعودی شوریٰ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس کی صدارت شاہ سلمان نے کی، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں شوریٰ کے تمام اراکین نے شرکت کی، سعودی شوریٰ کے اجلاس کے بعد سعودی عرب میں بغاوت کا خطرہ بظاہر ٹل گیا ہے.

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

Leave a reply