عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی ، کرپشن کیس ٹھنڈے کردئے گئے
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائیوں کیخلاف سرکاری اراضی جعلسازی سے نام کرانے پر اینٹی کرپشن نے درخواست دہندہ کی بجائے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کومدعی بنادیا۔اسد چانڈیہ بزدار دور میں ڈیرہ غازی خان میں تعینات رہے اور ان سے عثمان بزدار اور انکے بھائیوں نے درجنوں غیر قانونی کام کرائے ہیں۔ سرکل آفیسرا ینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ملک عبدالمجید نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کور پورٹ کی بجائے درج مقدمہ سابق سرکل آفیسراینٹی کرپشن ارشد رند سے دستخط کرا کے ایک ہی رات میں خارج کر دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ اطہر محمود کا نجو جوتونسہ شریف کا رہائشی ہے نے سابق وزیراعلی پنجاب اور انکے دست راست مختار جتوئی کو غیر قانونی پروموشن اور 15 کروڑ روپے کی کرپشن میں کلین چٹ دینے کی ناکام کوشش کی۔
تفصیلات کے مقامی اخبار روزنامہ بیٹھک کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی اور اینٹی کرپشن میں تعینات کر پٹ افسر کرپشن سکینڈلز کیخلاف کارروائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔ حکومت پنجاب کو تبدیل ہوئے دو ماہ ہونے کے باوجود عثمان بزدار نیٹ ورک کے افسراب بھی اپنی پرکشش سیٹوں پر براجمان ہیں اخبار کیمطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائیوں کیخلاف سرکاری اراضی 900کنال کو جعلسازی سے نام کرانے پر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے درخواست دہندہ بشیر چوہان کی بجائے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف اسد چانڈیہ کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ کو انکوائری آفیسر مقررکیا۔
اخبار کے مطابق اب ان دونوں مقدمات میں اسسٹنٹ کمشنرتونسہ شریف اسد چانڈیہ کو مدعی بنایا گیا ہے جو عثمان بزدار دور میں 3 سال 9ماہ سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں تعینات ہے اور ان سے عثمان بزدار اور انکے بھائیوں نے درجنوں غیر قانونی کام کرائے ہیں ۔ اسد چانڈیہ سے کرائے گئے غیر قانونی کاموں میں سے ایک جی ٹی ایس بس اڈے کی اراضی پرقبضے اور جعلی نقشہ سکینڈل کے ملزمان خلیفہ محمدعلی ، خلیفہ اللہ بخش ،خلیفہ سلیمان یار،خلیفہ حسن ، خلیفہ رمضان ، خلیفہ عبدالرحمان ودیگر کو کلین چٹ دینے کی کوشش ہے۔ خلیفہ فیملی کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل بازار کی دیوار کی تعمیر کا کام بھی تاحال رکوایا ہوا ہے تا کہ دیوار کو آگے کر کے ناجائز قابضین کو ایک بار پھر ناجائز فائدہ پہنچایا جا سکے۔
اخبارنے لکھا ہے کہ ذرائع کیمطابق اسسٹنٹ کمشنراسد چانڈیہ اب بھی خود کو عثمان بزدار کا بھائی کہتے نہیں تھکتے اور بعید نہیں کہ گواہی تو دور کی بات ہے و ہ تفتیشی افسر کے پاس بیان ریکارڈ کرانے بھی نہیں جائینگے ۔ دوسری جانب تفتیشی افسر سرکل آفیسرا ینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ملک عبدالمجید ذرائع کیمطابق سرکاری سکنی کمرشل پراپرٹی فراڈ کیس کو ٹیکنیکل طور پر خارج کرنے کے ماہر ہیں، انہوں نے دکان ملکیتی میونسپل کمیٹی تونسہ شریف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کور پورٹ کی بجائے سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت پر مقدمہ نمبر11/21درج کیا اور پھر بڑی مہارت سے اسے خارج کردیا ۔ مقدمے کی اخراج رپورٹ پر اپنے دستخطوں کی بجائے سابق سرکل آفیسراینٹی کرپشن ارشد رند سے دستخط کرا کے ایک ہی رات میں مقدمہ خارج کر دیا۔ ذرائع کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ اطہر محمود کا نجو جوتونسہ شریف کا رہائشی ہے اس نے پہلے ریگولر انکوائری 19/551,19/357اور 19/303میں سابق سی ایم پنجاب عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی نیب ملتان اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم ناموں کو ردی کی ٹوکری کے نذرکرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب اور انکے دست راست مختارجتوئی کو غیر قانونی پروموشن اور 15 کروڑ روپے کی کرپشن میں کلین چٹ دینے کی ناکام کوشش کی حالانکہ یہ کیس عدالت عالیہ ڈبل بنچ میں زیر سماعت ہے عدالتی فیصلے کا انتظار کئے بغیر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور ان کے دست راست کوتوہین عدالت کی پرواہ کئے بغیرکلین چٹ دیدی۔ اخبارکے مطابق اس سلسلے میں جب اطہر کا نجو، ملک عبدالمجید اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید محمد عباس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو