بزدار کے لاہور میں سکول کے باہر کچرے کے ڈھیر،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

0
83

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے پاکستان کے معمار کوڑے کے ڈھیر پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں

شمالی لاہور مدینہ کالونی باغبانپورہ کی ایک سرکاری درسگاہ گورنمنٹ نواب پرائمری سکول مدینہ کالونی کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا منہ چڑانے لگے۔ گورنمنٹ نواب پرائمری سکول مدینہ کالونی کے باہر کچرے کے ڈھیر سے سکول کے طلبہ اور طالبات سمیت قوم کے نونہالوں میں گندگی کی وجہ سے،ملیریا،ڈینگی اور دیگر موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔

سرکاری سکول کے باہر کچرے کے ڈھیر کے بارے میں گورنمنٹ نواب پرائمری سکول مدینہ کالونی کے سٹاف و ٹیچرز کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین سکول کے سامنے کوڑے کے ڈھیر لگادیتے ہیں جس سے سکول کے بچوں سمیت ان کے والدین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں کہ کہیں ان کے بچے کسی متعدی بیماری کا شکار نہ ہوجائیں،

دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین یہاں علاقہ بھر کا کچرہ پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کوڑا جمع ہو تاجاتا ہے اور اس کو متعدد کئی دن تک اٹھایا نہیں جاتا جس سے علاقہ کی فضائیں متعفن اور بدبودار ہیں اور گندگی کی وجہ سے علاقہ میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اہل علاقہ اور سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ضلعی انتظامیہ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ نواب پرائمری سکول مدینہ کالونی باغبانپورہ کے باہر سے کچرے کے ڈھیر کو ہٹایا جائے اور یہاں سے کچرادان کو کہیں اور منتقل کیا جائے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمیں کو پابند کیا جائے کہ سکول کے باہر کچرے کے ڈھیر نہ لگائے جائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا جائے۔

Leave a reply