بزدار کا پنجاب جرائم کا پنجاب بن گیا،11 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد مقدمے درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح رواں سال 15 فیصد بڑھ گئی ہے
پنجاب میں رواں برس جنوری سے 30نومبر تک پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار85 مقدمات درج کئے گئے ہیں،گزشتہ برس کی نسبت رواں برس اب تک 41 ہزار زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،
پنجاب میں رواں سال کے11 ماہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی 17 ہزار 125وارداتیں ریکارڈ ہوئیں،پنجاب میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کے 11ماہ 111 شہریوں کو قتل کیا گیا ، روا ں سال کے دوران ابتک123 ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرقتل کے واقعا ت ریکارڈ ہوئے
پنجاب میں رواں سال کے 11ماہ میں اغوا برائے تاوان کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ،رواں سال کے گیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 3ہزار 315 کیسز رپورٹ ہوئے،
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
پنجاب کے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے پنجاب میں جرائم میں ہونے والے اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے، بشارت راجہ نے کہا کہ اگر ماضی میں جرائم بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے اب اس میں کمی ہو،ناجائز اسلحہ صوبے پنجاب کامین ایشو تھا،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں،سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ، توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔