اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

0
68
باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا

برما کے علاقے میں وائس چئیرمین کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے،چور رات کے پچھلے پہر گھر کا سامان، سونا اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ،کچھ دن پہلے چوری کی تین وارداتوں میں نامعموم چور لاکھوں کا سامان لے اڑے تھے ،اس کے علاوہ ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں میں اہل علاقہ نقدی اور سامان سے محروم ہو چکے ہیں

برما میں واقع ایک جنرل سٹور تین دفعہ ڈکیتوں کا نشانہ بن چکا ہے ،رات 9 سے 12 کے درمیان شہری سرعام ڈکیتوں کا نشانہ بن رہے ہیں،کچھ دن قبل موٹر سائیکل پر سوار خاندان سے ڈکیت اسلحے کے نوک پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہوئے ،ایک واردات میں 10 بجے رات گاڑی میں سوار خاندان سے ڈکیت اسلحے کی نوک پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے

ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زبردستی سونے کی اشیاء لوٹنے کے دوران درست درازی بھی کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ ڈکیتوں نے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹور میں بھی لوٹ مار کی تھی،اسکے علاوہ اسلام آباد کے رورل زون میں منشیات فروش، شراب کی بھٹیاں، جسم فروشی کے اڈے کثیر تعداد میں موجود ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق برما، ترامڑی، پنڈوڑیاں، اقبال ٹاون، ضیاء مسجد، صنم چوک، علی پور وغیرہ کے علاقے میں اشتہاری اور ناجائز اسلحے کی کثیر تعداد موجود ہے،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے  ہیں، آئے روز کی وارداتوں سے شہری تنگ آچکے ہیں

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتیاں ، چوریاں، سٹریٹ کرائمز حد سے زیادہ ہو چکے ہیں، سیکیورٹی کا یہ عالم ہے کہ یو سی چئیرمین کا گھر بھی محفوظ نہی رہا،ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہی ہے، علاقے کا سرچ آپریشن بھی جرائم پیشہ افراد کو اطلاع دےکر کیا جاتا ہے،سرچ آپریشن سے پہلے ہی جرائم پیشہ افراد علاقے سے نکل جاتے ہیں،سرچ آپریشن ختم ہونے کی خصوصی اطلاع بھی جرائم پیشہ افراد کو کر دی جاتی ہے تاکہ وہ واپس علاقے میں آ سکیں،

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ کس قسم کا قانون ہے ایسا جنگل میں بھی نہی ہوتا، کیا ہم اسلام آباد میں رہ رہے ہیں، سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں، اربوں روپے ہمارے ٹیکس سے خرچ کیئے جا رہے ہیں،جگہ جگہ کیمرے ہمارے دل کی تسکین اور فنڈز خرچ کرنے کے نام پر لگے ہوئے ہیں،محکمہ پولیس کے افسران فول پروف سیکیورٹی کے میڈیا پرچرچے کرنے میں مصروف ہے ،اسلام آباد کے پوش سیکٹر بھی ڈکیتوں اور چوروں سے محفوظ نہی،علاقے میں ناجائز اسلحے کے انبار لگے ہوئے ہیں، سب کچھ پولیس جانتی ہے لیکن کاروائی نہی کرتی، قبضہ گروپ، ناجائز اسلحہ، جسم فروشی کے اڈے، شراب کی بھٹیاں، چور ، ڈکیت سب وفاقی دارلحکومت کے اس علاقے میں موجود ہیں،نام نہاد ناکے صرف شہریوں کو لوٹنے کے لیئے استعمال کیئے جا رہے ہیں، شہری دونوں اطراف سے لٹ رہے ہیں، علاقہ ایس ایچ او صرف تھانے میں بیٹھ کر طفل تسلیاں دیتے ہیں،

اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا پولیس قابل اور اہل افسران کی کمی ہے،ایس ایچ او اور اعلی افسران کی تقرریاں سیاسی مقاصد کی جارہی ہیں، آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ قابل، نڈر اور اہل افسران کی تعیناتی رورل ،ون میں کی جائے،واقعات کا نوٹس نا لیا گیا تو احتجاج کریں گئے، اہل علاقہ اپنے اپنے چئیرمین کی سربراہی میں جلد پرزور احتجاج کریں گئے

وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

Leave a reply