پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی،پٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے،قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ،عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا،سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا پٹرول مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے،

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیاگیا،معیشت تباہ،ترقی کی شرح صفر، بیروزگاری اور بیماری ، یہ ہے نیا پاکستان؟،قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کریں گے ،

قبل ازیں آل کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا، رانا اسلم کا کہنا تھا کہ اوگرا قانون کے تحت قیمت میں ردو بدل یکم یا مہینے کی 15 تاریخ کوکیا جاتا ہے،اچانک قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں،حکومت نے عجیب و غریب فیصلہ کرکے نئی مشکل میں ڈال دیا ہے،سستی پٹرولیم مصنوعات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے،

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 101روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

عام طور پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

Leave a reply