*بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت کو پا لیا*

بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت کو پا لیا۔ 80 سالہ بزرگ شخص عطر میو نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر کے محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
اپنی محبوبہ سے شادی کرنا ہر عاشق کی خواہش ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات کچھ مجبوریوں کی وجہ سے لوگ اپنی محبت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں،کہا جاتا ہے کہ انسان کی پہلی محبت کبھی ختم نہیں ہوتی،اس کے لیے جذبات ہمیشہ دل میں موجود ہوتے ہیں اور اس کو پانے کی جستجو بھی قائم رہتی ہے۔
کچھ لوگ ایسے خوش نصیب بھی ہوتے ہیں جنہیں صبر کا پھل مل ہی جاتا ہے۔اور وہ طویل عرصہ بعد اپنی محبت پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ کنگن پور میں پیش آیا جہاں منوریاں میں 80 سالہ بزرگ شخص نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر لی۔
خاتون 80 سالہ عطر میو کی بچپن کی محبت ہے۔عطر میو نے نوجوانی میں والدین کے رضامند نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پسندیدہ خاتون سے شادی نہ کر پائے تھے لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا اور کئی سال گرنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی محبت نذیراں بی بی کو حاصل کر لیا۔
دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کروانے کے وعدے آج پورے ہو گئے ہیں۔ایک طویل انتظار کے بعد دونوں بزرگوں کی محبت جیت گئی،دونوں کی شادی ہوئی جس پر بزرگ جوڑے کی خوشی قابل دید تھی۔دونوں کی شادی کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔شادی کی تقریبات محلہ ہاشم پورہ میں منعقد ہوئیں۔ولیمہ میں دونوں خاندانوں کے رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔شادی میں سب نے معمر جوڑے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔سوشل میڈیا پر بھی اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.