اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

0
47

اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع کراچی کے کچھ بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں تفصیلات کے مطابق بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی بینک کی جانب سے چارجز وصول کئے جارہے ہیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ATM کی بیلنس انکوائری سروس کے استعمال پر چارجز لگانے کے حوالے سےکوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں بشرط یہ کہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں.

Leave a reply