وزارت مذہبی امورکے زیر اہتمام قومی رحمت ا للعالمین ۖ کانفرنس ،صدر مملکت نے دیا اہم پیغام

0
77

وزارت مذہبی امورکے زیر اہتمام قومی رحمت ا للعالمین ۖ کانفرنس ،صدر مملکت نے دیا اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی اموربین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ قومی رحمت ا للعالمین ۖ کانفرنس آج ہورہی ہے

ایک روزہ قومی رحمت ا للعالمین ۖ کانفرنس کاموضوع ‘’’ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں ۔۔تعلیمات نبوی ۖکی روشنی میں” ہوگا ، کانفرنس کی پہلی نشست کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی جبکہ دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہونگے

کانفرنس سے ملک بھرسے جید علماومشائخ عظام خطاب کریں گے ،کانفرنس سے علامہ طاہر اشرفی نے بھی پہلے سیشن میں خطاب کیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کا رویہ نفاق پیدا کرنے والا ہے،ہمیں برداشت کا درس دینے والے مغربی ممالک 100 مہاجرین کو بھی قبول کرنے سے انکاری ہیں ،اگر کوئی ہولوکاسٹ کا انکار کرے تو انہیں تکلیف پہنچتی ہے لیکن مسلمانوں کی تکیلف کا تمہیں احساس نہیں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ معاشرتی امور میں منبر اور محراب کا بہت اہم کردارہے، اسلام نے بنیادی حقوق اور معاشرتی امور سے متعلق حدود متعین کردیں، نبی کریمؐ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیئے،بیماریوں سے بچاؤ کیلئے طہارت اور صفائی بہت ضروری ہے، وبائی امراض اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے بھی احکامات موجود ہیں، حضرت محمدﷺ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں بھر نظر آناچاہیے،

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے ہماری رہنمائی کی ہے ،وفاقی حکومت نے آج سے ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، حکومت گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،

وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

 

مقابلہ کتب سیرت ونعت کے لئے کل 74 کتابیں موصول ہوئیں جن میں انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کی تعداد 21 ہے ، 91 مقالات سیرت موصول ہوئے جن میں انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کی تعداد 34 ہے۔ اس سال خوش نصیب انعام یافتگان کی کل تعداد55ہوگی صدر مملکت اوروزیراعظم مقابلہ کتب سیرت ونعت کے بقیہ انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کریں گے

کوورنا وائرس کے باعث بیرون ممالک سے سکالرز اوردینی رہنمائوں کومدعو نہیں کیا گیا ہے

عید میلادالنبی پر حکومت نے قیدیوں کو سنائی خوشخبری

Leave a reply