پیرس: فرانس کی ایک عدالت میں بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر 72 افراد سے جنسی زیادتی کروانے اور اس کی ویڈیوز بنانے والے شوہر کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔
باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق کے مطابق سماعت کے دوران استغاثہ نے فرانس کو دنیا بھر میں بدنام کرنے والی اس مکروہ حرکت پر 71 سالہ شوہرکو 20 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔عدالت میں شوہرڈومینیک پیلیکوٹ کی بنائی گئی 20 ہزار ویڈیوز اور تصاویر میں سے چند ایک کو دکھایا گیا جس میں بے حرکت پڑی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-
اپنی ویڈیوز کو بیان کرنے والی فحش زبان کے ساتھ ساتھ، اس نے مردوں کے ناموں کے ساتھ سرخیاں بھی شامل کیں۔ اس کے ساتھ پچاس دوسرے مردوں پر مقدمہ چل رہا ہے اور صرف مٹھی بھر نے عصمت دری کا اعتراف کیا۔ 20 سے زائد افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور وہ ابھی تک فرار ہیں،ان کو بھی سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے-
ڈومینیک پیلیکوٹ نامی شوہر نے 2011 سے 2020 کے دوران آن لائن درجنوں افراد سے رابطہ کیا اور پیسوں کے عوض اپنی اہلیہ کو بے ہوشی کی حالت میں جنسی تعلق کے لیے پیش کیا،وہ بیوی کو نشہ آور مشروب یا دوا پلا کر بے ہوشی کی حالت میں کمرے میں چھوڑ دیتا تھا اور پھر 72 اجنبیوں نے10 سال کے دوران 92 بار جنسی زیادتی کی، متاثرہ نے گزشتہ ہفتے عدالت کو بتایا کہ میں اب 72 سال کی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میرے پاس کتنا وقت رہ گیا ہے-
ان ملزمان میں 21 سے 68 سال کی عمر کے بہت سے مردوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ اس میں خاتون کی مرضی شامل نہیں ہے تاہم استغاثہ نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہ ایک بے حرکت جسم کو دیکھ کر کیسے اندازہ نہیں ہوا کہ وہ بے ہوش ہیں اور اگر راضی ہوتیں تو ہوش میں ہوتیں، استغاثہ نے ملزم کے لیے 20 سال قید کی سزا کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ 20 سال بہت زیادہ ہیں لیکن جو سنگین جرم کیا گیا اور بار بار دہرایا گیا ہے اس کے لیے بہت کم ہے۔
استغاثہ نے 63 سالہ جین پیئر ماریچل کے لیے بھی 17 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا جس نے ملزم ڈومینیک سے اپنی ہی بیوی کو منشیات دیکر بے ہوش کرنے کا اعتراف کیا ہے تاکہ 2 مرد ایک ساتھ جنسی زیادتی کرسکیں، 71 سالہ متاثرہ خاتون نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے کھلی عدالت میں مقدمہ چلانے سے دوسری خواتین کو بولنے اور جنسی تشدد سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
پیلی کوٹس کی بیٹی کیرولین ڈیرین، جو اب 45 سال کی ہیں، نے عدالت میں اپنے والد پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا جب اس نے اپنے کمپیوٹر پر پائی جانے والی تصاویر کے بارے میں حقیقت جاننے کا مطالبہ کیا۔ "میری ننگی بیٹی” کے عنوان سے، تصاویر میں اسے نیم برہنہ دکھایا گیا ہے-
سماعت میں ملزم اور متاثرہ خاتون نے بھرائی ہوئی آواز میں عدالت کو بتایا کہ میری زندگی اس لمحے سے مکمل طور پر رُک گئی جب 2020 میں پولیس نے بتایا کہ میری بچپن کی برہنہ تصاویر میرے اپنے والد کے لیپ ٹاپ سے ملی ہیں،بعد ازاں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ملزم والد نے بتایا کہ وہ سیکس کرنے کے عادی ہو چکے تھے اور نومبر 2020 میں جب پولیس کو ان کے جرائم کا علم ہوا تو ایک بوجھ ہلکا ہوگیا۔