بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا

سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

لاہور: چوہنگ کے علاقے میں بیوی نے لڑائی جھگڑا سے تنگ آ کر شوہر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے شوہر سے لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کردیئے، جس کے نتیجے میں علی شان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، گزشتہ رات ملزمہ نے چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو شدید زخمی کردیا تھا، اہل علاقہ نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے زخمی علی شان کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

چوہنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا –

گوجرانوالہ، احمد نگر میں شوہر نے بیوی، ساس، دو بچوں کو ڈنڈے مار کربیدردی سے قتل کر دیا تھا چاروں افراد کو ڈنڈوں کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور 2 بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں ملزم سرور کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا-

ٹک ٹاک کا جنون،ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا

قبل ازیں بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے ادھ موا کردیا اہلخانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں-

متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ملزمہ نے شوہر پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے دوسری شادی کی خواہش کا سُن کر شدید غصہ آیا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور جو ہاتھ آیا اُس سے شوہر کو پیٹ ڈالا۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Comments are closed.