![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/07/WhatsApp-Image-2022-07-17-at-7.51.43-PM.jpeg)
لاہور:ضمنی انتخابات:باغی ٹی وی کی لائیوٹرانسمیشن تبصروں ،تجزیوں اورنتائج کے ساتھ جاری.،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آیا ہے ، باغی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن جاری ہے ، اس لائیو ٹرانسمیشن میں ماہرین تبصرے اور تجزیئے شروع ہیں
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینئرصحافی مبشرلقمان بھی باغی ٹی وی پراپنا ماہرانہ تجزیہ اور تبصرہ پیش کرچکے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ میزبان عفیفہ راو اپنے مہمانوں کوبہترسوالات کے ذریعے سامعین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں
باغی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن سننے کےلیے یوٹیوب کے اس لنک پر کلک کریں اور مستفید ہوں تازہ تبصروں اورتجزیوں سے https://www.youtube.com/watch?v=I1mzSWvIg1U
ادھر آخری اطلاعات کے آنے تک تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 14 سیٹوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
ان 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان 20 حلقوں میں کُل 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731، خواتین کے لیے 700 جبکہ 1700 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔