ضمنی الیکشن: چاروں حلقوں سے غیر حتمی نتائج آنا شروع:کانٹے دارمقابلہ جاری

اسلام آباد:ضمنی الیکشن: چاروں حلقوں سے غیر حتمی نتائج آنا شروع:کانٹے دارمقابلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چاروں حلقوں میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس کیساتھ ساتھ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام حلقوں سے آنے والی خبروں میں بتایا جارہا ہےکہ مقابلہ کانٹے دار ہے کہیں پرن لیگ کو برتری حاصل ہے تو کہیں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 7135 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 6345 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی

نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 27 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ ن لیگ کے اختیار ولی نے 3927 ووٹ حاصل کر چکے ہٰں جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 3895 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی این اے 45 کرم 29 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 3722 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 3116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 2189 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے 360 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 16 ہزار 925 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان10 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.