الیکشن ہارجائیں توPDM ملک توڑنےکی باتیں کرتی ہے:خداکی قسم پاکستان قیامت تک سلامت رہےگا:مراد سعید

0
41

اسلام آباد:الیکشن ہارجائیں توملک توڑنےکی باتیں کرتےہیں:پی ڈی ایم والو:خدا کی قسم یہ ملک قیامت تک سلامت رہےگا:مراد سعید نے نوازشریف کی طرف سے پاکستان کومشرقی پاکستان میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دینے پرسخت ردعمل دے دیا

مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ، زرداری اورفضل الرحمن "چورنالے چتر” بن کرسامنے آگئے ہیں‌، انہوں نے مزید کہا کہ سن لیں

اگرتم الیکشن ہارجاو توتم پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہو، ایسا سوچنے والوسن لو یہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اللہ اس کی حفاظت کررہے ہیں اوریہ ان شا اللہ قیامت تک قائم رہے گا

مراد سعید نے کہا کہ یہ این آراو کے لیے سب حدیں پارکررہے ہیں یہ بھی یاد رکھیں عمران خان کسی چورڈاکو کواین آر او نہیں دے گا

مراد سعید نے کہا کہ نوازشریف جیسا جھوٹا شخص دنیا میں نہیں دیکھا بیمار ہونے کا بہانہ بناکرلندن فرارہوگیا اوروہاں سے ملک توڑنے کی باتیں کررہا ہے

مراد سعید نے کہا کہ جو بھی اس ملک کے خلاف سازشیں کرے گا وہ مٹ جائے گا ، عمران‌خان اپنی نہیں اس ملک اس ملک کی قوم کے لیے جنگ لڑرہا ہے

Leave a reply