سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کے لیے 10 ستمبر سے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسینیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے تحت ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی۔
سی اے اے کی مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام، اندرون ملک آپریٹ ہونے والی تمام ائیرلائنز سے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں-
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزارت خارجہ سے اپیل کی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ پاکستان تارکین وطن کی یو اے ای واپسی کے لئے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹوں کے بجائے اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج پر غور کرے ، جو امارات میں پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہیں۔
پاکستان کے وزارت خارجہ سمیت کئی عہدیداروں کو لکھے گئے ایک خط میں ، سی اے اے نے کہا تھا: "اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ پاکستان سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں دبئی روانگی سے 48 گھنٹے قبل درست پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہو لیکن دبئی جانے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت ہم فراہم نہیں کر سکتے۔ کیونکہ یہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔
خط میں مزید کہا گیا تاہم ، بدلے میں ، پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کا روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اند راندر اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور بعد میں پی سی آر ٹیسٹنگ دبئی پہنچنے پر کی جا سکتی ہے۔