سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا-
باغی ٹی وی : ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی-
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی-