کیا بیوہ خاتون عدت کےدوران سینیٹ کا ووٹ کاسٹ کرسکتی ہے؟علما سےمدد مانگ لی گئی

0
31

کراچی:کیا بیوہ خاتون عدت کےدوران سینیٹ کا ووٹ کاسٹ کرسکتی ہے؟علما سےمدد مانگ لی گئی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک نئی بحث چھڑگئی ہے جس کے مطابق بیوہ خاتون سینیٹر کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے شرعی نقطہ نظرہے،

یہ صورت حال مزید اس وقت مزیداراورپچیدہ شکل اختیار کرگئی جب ایم کیوایم کی ایک خاتون سینیٹرکےشوہرکی وفات کے بعد عدت کا مسئلہ سامنے آگیا ،

اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی جماعت کی نو منتخب خاتون سینٹر خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدت سے اٹھنے کے لیے فتویٰ لینے کا مشورہ دے دیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے انتخابات میں شامل ہونے کے لیے عدت ختم کرنے کے لیے فتویٰ لے لیں اور اس کی گنجائش نکالیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خالدہ اطیب نے جامعہ بنوریہ کراچی سے اس حوالے سے فتویٰ طلب کیا ہے ۔واضح رہے کہ خالدہ اطیب کے شوہر کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے

Leave a reply