کامران خان کاعمران خان کےنام نصیحت آموزپیغام:سننا نہ بھولیئے

0
55

لاہور:کامران خان کاعمران خان کےنام نصیحت آموزپیغآم:سننا نہ بھولیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی تجزیہ نگارکامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں بہت نصیحت آموزپیغام جاری کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اب اس کےبعد گنجائش نہیں ہے

کامران خان کہتے ہیں کہ میں آپ کا سب سے بڑا سپورٹرہوں ، لیکن اب میں آپ کولگی لپٹی نہیں سنا سکتا ، جو بات کررہا ہوں آپ کے فائدے کے لیے کررہا ہوں اس کو نظراندازنہ کیجیئے

کامران خان کہتے ہیں کہ اعتماد کے ووٹ نے آپ کو دوبارہ جنم دیا ہے اوراب آپ کو کچھ فیصلے ہرصورت کرنے ہوں گے ، وہ کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ، آٹا چینی کے فقدان اورآسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے غریب کا نوالہ چھین لیا ہے

 

 

کامران خان کہتے ہیں کہ بزدار کے شہر لاہور میں ہرجگہ گندگی کے ڈھیر ہیں جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں

کامران خان کہتے ہیں کہ دوسری بڑی وجہ آپ کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا رویہ ہےجس کےرویے کی وجہ سے بیوروکریسی آپ سے نالاں ہے ،

کامران خان نے مزید کہا کہ کے پی میں نوشہرہ میں شکست پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے ہوئی جس کے لیے آپ کو میدان میں آنا ہوگا کے پی میں خود جاکرپارٹی کے معاملات کودیکھنا ہوگا ، کے پی وزیراعلیٰ کے رویے نے بھی پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے

وہ کہتے ہیں کہ اب اپ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ، جلدی کیجئے اوریہ دلیرانہ فیصلے کرکے اپنے اعتماد کو بحال رکھٰیں وگرنہ اگلا دورحکومت تو دور کی بات ہے اعتماد بھی نہیں رہے گا

Leave a reply