کینیڈا کی جانب سے بھارت اور پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کا اہم اعلان

0
52

کینیڈا کی جانب سے بھارت اور پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے

کرونا وائرس نے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤں پابندیاں نافذ کروا دی ہیں، اب کرونا کی تیسری لہر میں بھارت میں ایک روز میں لاکھوں مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ چار روز میں بھارت میں کرونا کے دس لاکھ سے زائد مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں بھی کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے آنے والی پروازوں پر آج سےایک ماہ کے لئے پابندی لگادی ہے، پاکستان اوربھارت کے لیے پروازوں پر پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

کینیڈا کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

Leave a reply