کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل طے ہو گیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا کے نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے شفقت علی کو ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کیا ہے۔ شفقت علی حالیہ انتخابات میں برامپٹن سے مسلسل دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور ان کی کابینہ میں شمولیت کو کینیڈین معاشرے میں تنوع اور شمولیت کی ایک مثبت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مارک کارنی نے کابینہ کی تشکیل نو کے دوران وزرا کی تعداد 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد حکومتی کارکردگی میں بہتری اور فیصلہ سازی کے عمل کو مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اگرچہ بیشتر اہم وزرا کو ان کی سابقہ وزارتوں پر برقرار رکھا گیا ہے، تاہم چند اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ان میں وزیر خارجہ میلانی جولی کو وزارت صنعت منتقل کرنا اور انیتا آنند کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنا شامل ہے۔

دوسری جانب کینیڈین میڈیا اور تجزیہ کاروں نے شفقت علی کی بطور وزیر شمولیت کو ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے، جو نہ صرف پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں بلکہ دیگر تارکین وطن کمیونٹیز کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔

بھارت کا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا شرمناک اعتراف

حج سیزن،حرمِ میں غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ حسبِ روایت بلند کر دیا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Shares: