اسلام آباد:کپتان پربھرپوراعتماد ہے ،کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں،اطلاعات کےمطابق کینڈٰین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلووں پر غور کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمرایوب سے کینڈٰین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی ڈویژن قومی گرڈ کے لئے مربوط پیداوار کے توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جس سے انتہائی سستے اور موزوں توانائی منصوبوں کے ساتھ مستقبل کی توانائی کی طلب اور رسد میں توازن پیدا ہوگا۔

کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مقام کے ساتھ ممکنہ طلب اور رسد کے صحیح تعین کی بنیاد پر مستقبل کی پیداوار کےلئے آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مقامی ذرائع پر انحصار بڑھانے اور اسے دوہزارتیس تک اسی فیصد تک لانے کی خواہاں ہے۔ وینڈی گلمور نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کینیڈین حکومت پاکستانی وزیراعظم پربھرپوراعتماد کرتی ہے اوراقدامات کو پسند کرتی ہے

یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار اقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔

روسی نائب وزیر نے کہا تھا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں، مستقبل میں پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

Shares: