نوے کی دہائی کی خوبصورت اور سمارٹ اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میںبتایا ہے کہ ان کو کبھی بھی نہیںمعلوم تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں. وہ کینسر کی چوتھی سٹیج میں جا چکی تھیںجب انہیں ٹیسٹوںکے زریعے پتہ چلا کہ وہ اس مرض میںمبتلا ہیں. سونالی نے کہا کہ جب مجھے ڈاکٹروں نے اس مرض میںمبتلا ہونے کا بتایا تو ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میرے بچنے کے یعنی زندہ رہنے کے صرف 30 فیصد چانسسز ہیں. سونالی بیندرے نے کہا کہ ڈاکٹروںنے حالانکہ مجھے یہ کہہ دیا تھا کہ میرے بچنے کے چانسسز زندہ رہنے کے چانسسز سے کم ہیں لیکن میں گھبرائی نہیں بلکہ خود پر اور اوپر والے کی ذات پر یقین رکھتے ہوئے اپنا علاج شروع کروایا. مجھے کہیںنہ کہیںیقین تھا کہ میں اس مرضکو شکست دیکر آگے بڑھ جائوں گی. مجھے 2018 میں معلوم پڑا کہ کینسر کی
چوتھی سٹیج میںہوں تو پھر میں نے اپنا علاج شروع کروا لیا اس دوران میںبال بھی اتر گئے لیکن میں نے اس چیز کو بہت زیادہ سر پہ سوار نہیں کیا اور ہمت سے مقابلہ کیا اور مشکل ترین وقت سے نکل گئی. سونالی بیندرے نے مزید یہ بھی کہا کہ مشکل وقت سارے ہی گزر جاتے ہیں یہ ہماری چوائس ہوتی ہے کہ رو کر وقت گزارنا ہے یا ہمت سے مقابلہ کرکے. یاد رہے کہ سونالی بیندرے بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین رقاصہ بھی تھیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلموں کے ساتھ ساتھ سپر ہٹ گانے بھی ہیں.