کینیڈا کے وزیراعظم کی اہلیہ میں ہوئی کرونا وائرس کی تصدیق

کینیڈا کے وزیراعظم کی اہلیہ میں ہوئی کرونا وائرس کی تصدیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کینڈین وزیراعظم کی بیوی چند روز قبل برطانیہ لوٹیں تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے.برطانوی میڈیا کے مطابق اہلیہ میں کوروناجیسی علامات پرجسٹن ٹروڈوگھرمیں مقید ہو گئے ،کینیڈین وزیراعظم نے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے

کینیڈا کے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو گھر سے ہی امور انجام دیں گے جب کہ خود وزیراعظم میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ  چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے 140 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کینیڈا بھی اس وبا کی زد میں آیا ہے۔کینیڈا میں اب تک سو سے زائد کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Comments are closed.