کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یوم شہادت، آبائی قصبہ میں تقریب
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 23 واں یوم شہادت آج ان کے آبائی قصبہ صوابی (کے پی) میں منایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عادل یامین انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
کارگل جنگ کے ہیرو شیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی، انہوں نے معرکۂ کارگل میں لازوال بہادری، جرات کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مادروطن کی حفاطت کیلئےکرنل شیرخان کا جذبہ اٹل تھا۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 23 ویں برسی کے موقع پر شہید کے آبائی علاقے صوابی میںتقریب کا انعقاد کیا گیا. پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا. pic.twitter.com/3LRPl4moXa
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 5, 2022
سال 1999 میں کارگل کے محاذ میں کرنل شیر خان کو 18400 فٹ بلندی پر دفاع کا کام سونپا گیا۔ 28 جون 1999 کو بھارتی افواج نے دراس کے علاقے پر حملہ کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے 41 فوجیوں کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی فوج کو زبردست جانی نقصان سے دوچار کیا اور بھارتی فوج کو پسپا ہونا پڑا۔ اس معرکے میں کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
حکومت پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان کے عظیم کارنامے پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”نشان حیدر“ عطا کیا۔ان کے گاؤں کوبھی کرنل شیرخان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔
کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے
ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر
ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف