سوشل میڈیا پراسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی

پشاورمیں کیپٹل سٹی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان کی نشاہدہی کرکے انکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو نوجوان اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان افتخار احمد ولد صحبت خان سکنہ باڑہ گیٹ اور منظور حسین ولد حسن شاہ سکنہ نودیہ پایان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.