نوشہروفیروز میں مورو کے قریب دومیل کے مقام پرکار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے، مورو کے قریب دو میل کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس مسافر زخمی ہوگئے۔ مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لاشوں اور تمام زخمیوں کو مورو اسپتال کے علاوہ نوابشاہ اور نوشہروفیروز سول اسپتال بھی منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں ، جن کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کار سوار زخمی کی شناخت کشمور کے تحصیلدار اعجاز احمد بررڑو کے نام سے ہوئی ہے جن کی پوری فیملی جاں بحق ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
جبکہ دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تین ہفتوں سے جاری ہیٹ ویو سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔