ڈیفنس کار حادثے میں چھ افراد کی موت کے بعد پولیس متحرک

0
161
car

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس فیز سیون میں کم عمر نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی موت کے بعد ٹریفک پولیس کو ہوش آ گیا، پولیس نے ناکہ بندی کر کے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی

پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 190 مقامات پر ناکے لگا دیئے، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 18 سال سے کم عمر نوجوان جو ڈرائیونگ کر رہے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، پولیس کو ایسی گاڑیاں بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں جو کم عمر ڈرائیور چلا رہے ہوں گے،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں پیش آنیوالا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، کم عمر ڈرائیور کیوجہ سے 6 معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بطور سی ٹی او میری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثات کو مستقبل میں روکا جائے، اس حادثے سے پہلے کم عمر ڈرائیور کو چالان کیا جاتا تھا،اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، کم عمر ڈرائیورز سرکاری نوکری، ویزہ کیلئے اہل نہیں ہوں گے، کم عمر ڈرائیورز کو تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے نا اہل قرار دیا جائے گا، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

پولیس حکام کے مطابق حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، شاداب کالونی کے رہائشی محمد رفاقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹی کے سسرال مایوں کا جوڑا دینے ڈیفنس گئے جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ان کے خاندان کے چھ افراد موت کی موت ہو گئی،محمد رفاقت کی بیٹی کی شادی 25 نومبر کو طے پائی تھی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

Leave a reply